اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا بھارت کے درمیان 10سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پردستخط

امریکا بھارت کے درمیان 10سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پردستخط

امریکا بھارت کے درمیان 10سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پردستخط

کوالالمپور: امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق یہ معاہدہ دفاعی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور معلومات کی شراکت کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے اس پیش رفت کو امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان تعاون پہلے سے کہیں زیادہ گہرا اور مؤثر ہوگا۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ عرصے قبل دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات پر کشیدگی دیکھی گئی تھی، تاہم اب دونوں فریقین نے تعلقات کو نئی سمت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481