اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور عوامی قوت ہے،بلاول

پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور عوامی قوت ہے،بلاول پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور عوامی قوت ہے،بلاول

پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور عوامی قوت ہے،بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی کشمیر کاز پر رکھی گئی تھی، تین نسلوں سے کشمیری عوام کے حق کے لیے جدوجہد جاری ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سازشوں کے باعث کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا، لیکن پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو کشمیری عوام کی اصل نمائندگی کر سکتی ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور عوامی قوت ہے، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے قریب ہیں، اور میں کشمیری عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ کبھی انہیں مایوس نہیں کروں گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481