اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

چترال: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مل کر دہشت گردی اور بدامنی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

دانش اسکول کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چترال خیبرپختونخوا کا حسین اور پرامن خطہ ہے، یہاں کے عوام نے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چترال کے عوام کے لیے دانش اسکول کا قیام ان کا حق ہے، کوئی احسان نہیں۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ساتھ چلیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ہم سب کو مل کر اسے عظیم ملک بنانا ہے۔ انہوں نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کی فتح اور افواجِ پاکستان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481