اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں حکومت سازی،وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات

آزاد کشمیر میں حکومت سازی،وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات

آزاد کشمیر میں حکومت سازی،وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ایوان صدر میں ہوئی اور اس میں بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شامل ہوئے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام اور حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو حکومتی اور سیاسی معاملات پر بریفنگ دی اور پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں مفصل بات چیت کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481