اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان

Announcement of forgiveness on the first e-challan

پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان
زیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ادا کرنا ہوگا، اور سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ غلام نبی میمن نے بتایا کہ پہلا ای چالان ہونے پر 10 دن کے اندر رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران کل 12 ہزار 942 ای چالان کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہلے روز 6 گھنٹے میں 2 ہزار 622، دوسرے روز 4 ہزار 301 اور تیسرے روز 5 ہزار 979 افراد کے خلاف ای چالان جاری کیے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481