اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرزمیں اختتام پذیر

  کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرزمیں اختتام پذیر

اسلام آباد میں پاکستان نیوی کے نیول ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، جنہوں نے سمندری دفاع میں مستقل جنگی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان نیوی ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور علاقائی امن و استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ نیول چیف کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا، جو پاکستان کی سمندری صلاحیتوں کے اظہار اور علاقائی تعاون کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاکستان نیوی کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے، جس میں چیف آف دی نیول سٹاف، پرنسپل اسٹاف افسران اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹریٹیجک ترجیحات، آپریشنل تیاری اور بحری پالیسیوں کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481