Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرم:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،7 خوارج ہلاک،6 جوان شہید

کرم:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،7 خوارج ہلاک،6 جوان شہید

کرم:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،7 خوارج ہلاک،6 جوان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی ‘فتنہ الخوارج’ کے 7 خوارج ہلاک کر دیے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی ضلع کرم کے جنرل ایریا ڈوگر میں انجام دی گئی۔ شہید ہونے والے دیگر فوجی جوانوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ یہ آپریشن قومی ایکشن پلان اور وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ ویژن "عزمِ استحکام” کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ ہے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سینٹائزیشن بھی جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک موثر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481