اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزارتِ عظمیٰ کیلئے کسی امیدوارکااعلان نہیں کیا،پی پی

وزارتِ عظمیٰ کیلئے ابھی کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا،پی پی

وزارتِ عظمیٰ کیلئے ابھی کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا،پی پی آزاد کشمیر

صدر کاخصوصی ایلچی نئے وزیر اعظم کے نام کا خط لے کر مظفر آباد جائیں گے۔ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل نئے قائدِ ایوان کا نام درج کرنا لازمی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے ابھی تک کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ وزیرِ اعظم انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے موقع پر بھی نئے قائدِ ایوان کا نام خالی رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی ایلچی نئے وزیر اعظم کے نام کا خط لے کر مظفر آباد جائیں گے۔ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل نئے قائدِ ایوان کا نام درج کرنا لازمی ہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے بتایا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481