نیتن یاہو نے غزہ میں فوری شدید حملے کا حکم دے دیا
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے مبینہ طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، آج جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ہوا، جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے توپ خانے اور ٹینکوں سے بھی بمباری کی، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
یہ پیش رفت غزہ کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں اہم اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔
