اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مستعفیٰ ہونے سے انکار

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مستعفیٰ ہونے سے انکار

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مستعفیٰ ہونے سے انکار

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک بار پھر مستعفیٰ ہونے سے انکار کر دیا اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہیں کرائی ہے، جبکہ وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کی جانب سے امیدوار کا اعلان بھی باقی ہے۔ امکان ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے، اور اس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حسن ابراہیم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 52 ارکان کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد کے لیے کم از کم 27 ووٹ درکار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پورے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ کے 9 اور پیپلز پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481