اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا فضل الرحمان سےبلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

مولانا فضل الرحمان سےبلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

مولانا فضل الرحمان سےبلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال، کشمیر میں حکومت سازی کے عمل، افغانستان اور مسئلہ فلسطین پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو حالیہ سیاسی حالات پر اعتماد میں لیا جبکہ مولانا نے حکومت سازی سے متعلق مشورے دیے۔

دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اُمور، خصوصاً قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں سب سے اہم کردار پارلیمنٹ کا ہے، جو بدقسمتی سے مؤثر انداز میں ادا نہیں ہورہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا کے افغانستان سے متعلق خدشات اور تجاویز صدرِ مملکت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481