اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

 

اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل چوتھی بار شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال 5 مئی کو شرحِ سود میں ایک فیصد کمی کی گئی تھی، جس کے بعد سے یہ 11 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی کے دباؤ اور زرمبادلہ کے استحکام کو مدِنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 17 اکتوبر 2025 تک مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ ختم ہونے تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.85 ارب ڈالر رہے، جن میں سے 5.40 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481