اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزادکشمیرحکومت سازی سے متعلق فاروق حیدر کا بڑا بیان آگیا

آزادکشمیرحکومت سازی سے متعلق فاروق حیدر کا بڑا بیان آگیا

آزادکشمیرحکومت سازی سے متعلق فاروق حیدر کا بڑا بیان آگیا

آزاد کشمیر: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور اپوزیشن میں رہ کر عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

راجہ فاروق حیدر کے مطابق پارٹی کی پارلیمانی قیادت پہلے ہی اس فیصلے پر متفق ہو چکی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کے حکومت سازی کے فیصلے پر انہیں اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا ہے، جس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ مذاکرات سے قبل کمیٹی آزاد کشمیر کی مسلم لیگ ن قیادت سے مشاورت کر رہی ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا جا سکے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مسلم لیگ (ن) اپنی اپوزیشن پوزیشن پر قائم ہے، جبکہ پیپلز پارٹی حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں اور آزاد اراکین سے رابطے بڑھا رہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481