اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے 9 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے 9 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے 9 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل،حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد مکمل

آزاد کشمیر: پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے فارورڈ بلاک کے نو وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر کے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد مکمل کر دی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے پانچ وزرا  چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد اور چوہدری محمد رشید  نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

مزید چار وزرا فہیم اختر ربانی، عبدالماجد خان، محمد اکبر ابراہیم اور عاصم شریف بٹ نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک بھی پارٹی میں شامل ہو گئے۔

فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی نمائندہ رہی ہے اور سیاسی و معاشی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ان شمولیتوں کے بعد پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر اسمبلی میں ارکان کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے، جو حکومت بنانے کے لیے درکار حمایت کے برابر ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیر حکومت بنائی جائے گی اور فریال تالپور کی زیر صدارت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان گروپ کے پانچ ارکان اور مہاجر نشستوں کے پانچ ارکان بھی پارٹی کے ساتھ ہیں، جبکہ دو ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے، جس کے بعد پارٹی کے ساتھ کل 30 سے زائد ارکان ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔ پیپلز پارٹی کے پاس اب حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد مکمل ہو گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481