اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سربراہ پاک بحریہ کا کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ

Is a day old chick perkatnatics سربراہ پاک بحریہ کا کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ کا کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ۔نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے وژن کی تجدید ہے

اسلام آباد: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوور کرافٹس کے 3 یونٹس باضابطہ طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ یہ جدید پلیٹ فارم پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہیں اور خشکی و سمندر دونوں پر بیک وقت کارروائی کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔

سربراہ پاک بحریہ نے افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے وژن کی تجدید ہے اور یہ ملک کے سمندری و ساحلی دفاع کے عزم کی بھی تجدید ہے۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ سمندری راستوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کا تحفظ صرف عسکری ضرورت نہیں بلکہ ملکی خودمختاری، اقتصادی خوشحالی اور استحکام کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481