اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام،3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام،3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام،3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارروائی میں ممکنہ تباہ کن خودکش حملہ روکا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا اور خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ تین خوارج ہلاک ہوئے، جو ایک منظم دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اسی شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔ مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ دہشت گردی کا ناسور ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے۔

شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں فورسز کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی اداروں کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481