اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا

تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا

تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم مذہبی جماعت نے مختلف مقامات پر املاک کو نقصان پہنچایا، حالانکہ اس سے قبل وہ یقین دہانیاں کرا چکی تھی جو پوری نہ ہوئیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جماعت کی جانب سے تشدد اور توڑ پھوڑ کے باعث اس کے خلاف کافی شواہد موجود تھے، جس کی بنیاد پر پابندی عائد کی گئی۔ ان کے مطابق ایسی کسی بھی تنظیم کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے جو قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہو۔

انہوں نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن کے اندر جماعت اپیل کرسکتی ہے، اور اگر نظرثانی کے بعد بھی پابندی برقرار رہے تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جماعت نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی لیکن اسے نبھایا نہیں گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ "عشقِ لیڈر میں مارا جاؤں گا”، وہ وزارتِ اعلیٰ کے لیے نہیں بلکہ خودکشی کے جذبے سے آئے ہیں۔ ان کے بقول، سہیل آفریدی کو یہ دکھایا جانا چاہیے تھا کہ سیاست میں جذبات نہیں، حقیقت پسندی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے، تاہم اگر کابینہ سازی بھی انہی کی مشاورت سے ہوگی تو ایک نیا مسئلہ جنم لے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ہمارے بھائی ہیں اور وہ دراصل اسحاق ڈار کے شاگردوں میں سے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481