اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا

ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا

ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا

اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، پولیس افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد ایس پی عدیل اکبر کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق واقعہ گاڑی کے اندر پیش آیا۔ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں گاڑی کے باہر کوئی مشکوک سرگرمی نظر نہیں آئی۔ واقعے کے وقت افسر کے گن مین بھی گاڑی میں موجود تھے۔

وزارتِ داخلہ کے حکم پر تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی سیکیورٹی شامل ہیں۔ ٹیم جائے وقوعہ اور موبائل فون سے حاصل شواہد کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عدیل اکبر کے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہیں اور انہیں تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے ذاتی دکھ کی حیثیت رکھتا ہے، تحقیقاتی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کی جائے گی۔

**#اسلام_آباد #ایس_پی_عدیل_اکبر #اسلام_آباد_پولیس #نماز_جنازہ #پولیس_لائنز #طلال_چوہدری #علی_ناصر_رضوی #وفاقی_پولیس #تحقیقات #وزارت_داخلہ #پولیس_شہداء #اسلام_آباد_نیوز**

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481