اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون اجازت نہیں دیتا

سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون و آئین اجازت نہیں دیتا

سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون و آئین اجازت نہیں دیتا: رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر محض سیاسی بنیادوں پر پابندی لگانا قانون اور آئین کے منافی ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن افراد پر مقدمات درج ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جو بات 2021 میں درست تھی، اسی بنیاد پر موجودہ حکومت نے بھی ریفرنس دائر کیا ہے۔ اس وقت بھی حکومت نے ایسی ہی وجوہات پر پابندی لگائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے لیکن دیر سے پہنچنے کی وجہ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ اگر وہ وقت پر آئیں تو ملاقات ممکن ہے۔

ان کے مطابق جیل میں ملاقات کا وقت دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ہوتا ہے، لیکن وہ 5 بجے کے بعد پہنچے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وہ چاہیں تو عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں، جلسے کریں، لیکن پھر 6 ماہ یا ایک سال بعد واپس آئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481