اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک مصر تعلقات مضبوط،دوطرفہ تعاون سے عوام مستفید:فیلڈ مارشل

پاک مصر تعلقات مضبوط،دوطرفہ تعاون سے عوام مستفید:فیلڈ مارشل

پاک مصر تعلقات مضبوط،دوطرفہ تعاون سے عوام مستفید:فیلڈ مارشل

 

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر مصر پہنچے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور مرحوم صدر محمد انوار السادات کے مزار پر پھول چڑھائے۔

دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ فیلڈ مارشل نے مصر کے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار جنرل عبدالمغد سقر سے ملاقات کی اور مصر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتح سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے عوام مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعاون علاقائی امن اور استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481