اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے آئی 9 میں پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنے گن مین سے پستول چھین کر خود کو گولی ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے ایک فون کال سننے کے بعد خودکشی کی۔ تحقیقات جاری ہیں کہ آخری کال کس کی آئی تھی اور ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ اسلام آباد پولیس کے لیے ایک تشویشناک اور سنگین معاملہ ہے، اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481