اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا

جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا

جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا،یکم جمادی الاول 24 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد: ملک بھر میں جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں یکم جمادی الاول 24 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

اس سے قبل اسپارکو نے بتایا تھا کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر کی شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہوا۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند کی عمر تقریباً 49 گھنٹے ہوگی اور ملک کے بیشتر حصوں، خصوصاً ساحلی علاقوں میں، چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔

یوں پاکستان میں چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد قمری مہینے جمادی الاول کا آغاز 24 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481