اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام،سیریز برابر

راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام،سیریز برابر

راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام،سیریز برابر۔میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف ملا، جسے انہوں نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

 

راولپنڈی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

 

میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف ملا، جسے انہوں نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر اور ٹرسٹن اسٹبز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے نعمان علی نے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 138 رنز بنا سکی، جس سے جنوبی افریقہ کو آسان ہدف حاصل ہوا۔ چوتھے روز بابر اعظم 50، محمد رضوان 18، سلمان علی آغا 28، نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر، جبکہ ساجد خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف آفریدی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

 

جنوبی افریقہ کی جانب سے سمن ہارمر نے 6، کیشو مہاراج نے 2، اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے جبکہ مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے تھے۔ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے 93 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481