اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عدالتی حکم پر ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال

نادرا نے عدالتی حکم پر ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کر دیا

 

عدالتی حکم پر ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال

راولپنڈی (20 اکتوبر 2025) — لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مشہور سماجی شخصیت اور انٹرنیٹ سنسنی ارشد خان عرف چائے والا کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جارص صی کیے۔
عدالتی فیصلے کے بعد نادرا نے فوری طور پر ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

 عدالتی کارروائی کی تفصیلات

کیس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔ سماعت کے دوران ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ نادرا نے ان کے موکل کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا تھا جس کے باعث وہ سفری، کاروباری اور قانونی مشکلات کا شکار تھے۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نادرا ویری فکیشن بورڈ نے ارشد خان اور ان کے اہل خانہ کی شہریت کی مکمل تصدیق کر لی ہے۔
تصدیق کے بعد نادرا نے عدالت کے حکم کی روشنی میں دونوں دستاویزات بحال کر دیں۔

 عدالت کے ریمارکس

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینِ پاکستان کے تحت شہری آزادیوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ کسی بھی پاکستانی شہری کو بلا وجہ شہریت یا شناخت کے حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

 کیس کا پس منظر

ارشد خان، جو چند سال قبل اسلام آباد میں چائے بیچنے کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی نیلی آنکھوں اور مسکراہٹ کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں، حالیہ مہینوں میں اپنے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بلاکنگ کے باعث سفر اور بینکنگ امور میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

انہوں نے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیا اور نادرا کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔

عدالتی حکم پر نادرا نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر کے ویریفکیشن ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا۔
اس فیصلے کے بعد ارشد خان نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کا وفادار شہری ہیں اور ہمیشہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481