اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا

پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی اسپارکو نے اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ سیٹلائٹ چین کے Jiuquan سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے CAS Space کے Kinetica-1 راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچا، اور ماہرین کے مطابق لانچ کے 28 منٹ بعد یہ اپنی مقررہ مدار میں مستحکم ہو گیا۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق HS-1 سیٹلائٹ قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا اہم سنگ میل ہے اور انفراسٹرکچر میپنگ، شہری منصوبہ بندی، زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں نئی راہیں کھولے گا۔

HS-1 سیٹلائٹ سیلاب، لینڈسلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد فراہم کرے گا اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی ممکن بنائے گا۔

یہ پاکستان کا رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے، جس سے قبل EO-1 اور KS-1 سیٹلائٹس بھی کامیابی سے مدار میں پہنچ چکے ہیں اور فی الوقت مکمل طور پر فعال ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور HS-1 اس پیش رفت کی واضح مثال ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481