اسرائیل کےغزہ پرشدید فضائی حملے،11شہید
غزہ: اسرائیلی فوج نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں جنوبی غزہ کے متعدد علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق البریج مہاجر کیمپ میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوا جبکہ خان یونس کے شمال مغرب میں خیموں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق حملوں میں اب تک کم از کم 11 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 6 شمالی غزہ میں شہری تھے۔ امریکی صدر کی ثالثی میں طے پانے والی 10 اکتوبر کی جنگ بندی اب خطرے میں پڑ گئی ہے۔
