انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹینک ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف "ٹینک” کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور 2022 میں پنجگور ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں ملوث رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمیل عرف ٹینک بولیدہ اور دیگر علاقوں میں بھی دہشت گرد کارروائیوں میں شامل رہا ہے۔
اس کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ شہری محفوظ رہیں۔
