اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

اسلام آباد / دوحہ: پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران کیا گیا۔

بیان کے مطابق جنگ بندی پر اتفاق قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہوا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک نے آئندہ دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مستقل مکینزم تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔

 

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

 

قطری وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی خطے میں دیرپا امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کی، جبکہ سیکیورٹی حکام نے بھی مذاکرات میں معاونت فراہم کی۔

افغان وفد کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب نے کی، جن کے ہمراہ انٹیلی جنس چیف عبدالحق وثیق بھی موجود تھے۔

یہ پیش رفت پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی اور سرحدی امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481