اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پکتیکا میں کارروائی، گل بہادر گروپ کے70سے زائد دہشتگرد ہلاک

پکتیکا میں کارروائی، گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک

 

 

کابل / راولپنڈی: افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں 17 اکتوبر کی رات ہونے والی کارروائی میں گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈر سمیت 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ گروپ پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔

اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے مؤثر انداز میں نشانہ بنائے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں گروپ کا اہم کمانڈر اور دیگر کئی مرکزی دہشتگرد شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گل بہادر گروپ طویل عرصے سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوکر مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ یہ گروپ شمالی وزیرستان کے علاقے خادی میں 17 اکتوبر کو ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث تھا، جس میں تین خواتین، دو بچے اور ایک جوان شہید ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں فرمان عرف الکرامہ، صدیق اللہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب، قسمت اللہ، عاشق اللہ عرف کوثر، یونس، گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمان شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد فضل الرحمان، گل بہادر کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوارج کے ان اہم افراد کی ہلاکت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے خطے میں دہشتگرد نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481