اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دوحہ مذاکرات:خوارج کے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے،پاکستان

دوحہ مذاکرات:پاکستان کا دوٹوک مؤقف،خوارج کے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے

دوحہ مذاکرات:خوارج کے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے،پاکستان

دوحہ: قطر کے دارالحکومت میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور کل منعقد ہوگا۔

سرحدی کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک نے شرکت کی۔ افغان وفد کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب اور انٹیلی جنس چیف ملا واثق نے کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے سرحد پار حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے بند رہے تو پاکستان بھی کسی ردِعمل سے اجتناب کرے گا۔

مذاکرات ایک نکاتی ایجنڈے پر مرکوز رہے، جس کا مقصد پاکستان پر خوارج کے حملوں کا خاتمہ تھا۔ قطر نے اس عمل میں بھرپور سہولت کاری فراہم کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بات چیت کا محور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر رہا۔ پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ خوارج کے حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے مذاکرات کے دوران 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

دفترِ خارجہ نے کابل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائیاں کرے۔ ترجمان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن و استحکام کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481