اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چینی طیارے نے امریک طیاروں کوبھاگنے پر مجبور کردیا

چینی طیارے نے امریک طیاروں کوبھاگنے پر مجبور کردیا

بیجنگ: چین کے جے-16 لڑاکا طیارے نے دو غیر ملکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا کر ملک کے ایئر ڈیفنس آئیڈینٹیفکیشن زون سے باہر جانے پر مجبور کر دیا۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا، جسے پہلی بار رواں ماہ عوام کے سامنے لایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے بعد غیر ملکی طیارے دوبارہ اس علاقے میں نظر نہیں آئے۔

چینی تجزیہ کار اور پی ایل اے کے سابق کرنل یوے گانگ کے مطابق امکان ہے کہ یہ غیر ملکی طیارے امریکا کے جدید ففتھ جنریشن ایف-22 لڑاکا طیارے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جے-16 طیارے نے ان اسٹیلتھ طیاروں کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی کیونکہ پی ایل اے ایک مربوط جنگی نظام (Integrated Combat System) استعمال کرتی ہے، جس میں سیٹلائٹس، ارلی وارننگ طیارے اور اینٹی اسٹیلتھ ریڈار شامل ہیں۔

ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے پائلٹ لی چاؤ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک تربیتی مشق کے دوران پیش آیا۔ ان کے مطابق غیر ملکی طیاروں کے ارادے اشتعال انگیز تھے، تاہم مہارت کے ساتھ کیے گئے فضائی مانوورز کے بعد دونوں طیاروں کو علاقے سے باہر نکال دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ جے-16 لڑاکا طیارہ ففتھ جنریشن نہیں بلکہ چوتھی جنریشن کا جدید طیارہ ہے، جو 2016 میں چینی فضائیہ میں شامل ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481