اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ

پاک یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ

پاک یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ

اسلام آباد میں حکومتِ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، جبکہ معاہدے پر حکومتِ پاکستان اور یو اے ای کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (IHC) کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے خواتین کو مالیاتی شعبے میں نئے مواقع میسر آئیں گے۔

وزیراعظم نے شیخ محمد زید بن ہمدان بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے مخلص دوست رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے منصوبے دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481