اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی ایل پی کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی کا بڑا آپریشن شروع

سائبر کرائم ایجنسی کا بڑا آپریشن شروع

ٹی ایل پی کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی کا بڑا آپریشن شروع

 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ریاست مخالف پراپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کے پھیلاؤ میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 16 ملزمان کو گوجرانوالہ سرکل سے حراست میں لیا گیا جبکہ 3 افراد بیرونِ ملک سے یہ مہم چلا رہے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔  پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی میں توسیع پراتفاق

 

ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 21 چھاپے مارے گئے، جب کہ ٹی ایل پی سے وابستہ افراد کے خلاف 20 انکوائریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملتان میں 10، لاہور میں 6، راولپنڈی اور کراچی میں 2، جبکہ حیدرآباد میں ایک کارروائی کی گئی۔ سائبر ٹیموں کی جانب سے مزید گرفتاریوں کے لیے آپریشن جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481