اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی میں توسیع پراتفاق

پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی میں توسیع پراتفاق

پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی میں توسیع پراتفاق

پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان فائر بندی برقرار رکھنے اور اس میں مزید توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کی مدت دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک کے وفود تعمیری بات چیت میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر ناکام بنایا اور جوابی کارروائی صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف کی گئی، جس میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں 48 گھنٹے کی ابتدائی جنگ بندی عمل میں آئی تھی جو شام 6 بجے ختم ہونا تھی۔ اس سے قبل پاکستان نے قندھار اور کابل میں مخصوص کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد نیٹ ورک اور ان کی قیادت کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481