اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فلسطین یا دیگر معاملات پر واضح جواب مانگا گیا،وزیرداخلہ

فلسطین یا دیگر معاملات پر واضح جواب مانگا گیا،وزیرداخلہ

فلسطین یا دیگر معاملات پر واضح جواب مانگا گیا،وزیرداخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری لمحے تک مذاکرات کیے گئے، اور ان سے پوچھا جائے کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا اور مذہبی جماعتوں یا علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ تحریک لبیک والوں سے دو دن سے مذاکرات جاری تھے اور پرامن مظاہرہ کرنا ان کا حق ہے، تاہم تشدد صرف ان پر ہوا جو مسلح تھے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پرامن احتجاج دنیا بھر میں ہوتا ہے، لیکن پاکستان میں کچھ گروہوں نے جدید اسلحہ استعمال کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا تھا، دنیا بھر میں احتجاج ہوئے، اور اب مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کرے گی اور کسی کو قتل و غارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481