اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مالاکنڈ،سوات ایکسپریس وے پر ٹرک حادثہ،15جاں بحق

15 killed in truck accident on Malakand Swat مالاکنڈ،سوات ایکسپریس وے پر ٹرک حادثہ،15جاں بحق

 

مالاکنڈ،سوات ایکسپریس وے پر ٹرک حادثہ،15جاں بحق

مالاکنڈ: خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

حادثہ ظلم کوٹ ٹنل کے قریب پیش آیا، جہاں خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ ٹرک کے بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 اور لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور گاڑیوں کی فنی حالت کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481