اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں،خواجہ آصف

افغان طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں،خواجہ آصف

افغان طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں،خواجہ آصف

 

وزیردفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغان طالبان اس  وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر  زیادہ دیر نکال پائے، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو  ہمیں جواب  دینا  پڑےگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔

 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی کی پراکسی وار  لڑ  رہا ہے،  بھارت کے جہاز گرائے جانےکی گواہ پوری دنیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان ایک ٹینک دکھارہا ہے اور دعویٰ  کر رہا ہےکہ یہ پاکستان کا ہے، جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے  ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانےکہاں کس کباڑی  سے انہوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں۔

 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی نیت ہی نہیں کہ یہاں امن ہو،  اگر انہوں نے جنگ کو بڑھایا  تو ہم  اپنی پوری طاقت  سے جواب دیں گے، کچھ دوست ممالک گفت و شنید کی بات کر رہے تھے، تب ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہاں جاکر بات کریں،  ویزوں کے لیے ان کو کہا تھا لیکن جنگ شروع ہوئی تو ویزا درخواست  واپس لے لی۔

 

امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ  نے جنگیں بند کرائی ہیں، وہ  امن کے داعی ہیں، صدر ٹرمپ اگر  یہاں بھی جنگ بند کرانا چاہتے ہیں تو  موسٹ ویلکم ۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481