اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

1953 میں گڑھی یاسین میں پیدا ہونے والے آغا سراج درانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے حاصل کی اور بعد میں سندھ مسلم لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی مکمل کی۔ 1980 کی دہائی میں وہ امریکہ گئے اور ہارڈ ویئر کا کاروبار کیا، بعد ازاں وطن واپس آ کر 1988 میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

درانی نے چار دہائیوں سے زائد عرصہ پیپلز پارٹی سے وابستہ رہ کر تین مرتبہ صوبائی وزیر اور دو مرتبہ 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک سندھ اسمبلی کے سپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مارچ تا اکتوبر 2022 تک وہ قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے جنہوں نے سندھ اسمبلی کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481