اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے حملے ناکام،20 دہشتگرد ہلاک

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے حملے ناکام،20 دہشتگرد ہلاک

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے حملے ناکام،20 دہشتگرد ہلاک

 

راولپنڈی: پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 طالبان کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے اسپن بولدک کے 4 مختلف مقامات پر حملے کیے، تاہم جوابی کارروائی میں طالبان پسپا ہوئے اور 15 سے 20 دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دیہات اور معصوم شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے تھے اور انہوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی اڑا دیا، جو ان کے تجارتی اور قبائلی رویوں کی ناپختہ سوچ ظاہر کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے اور طالبان و فتنہ الخوارج مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پاک فوج نے کرم سیکٹر میں بھی ان کے حملے ناکام بنائے، جس میں 8 پوسٹیں، 6 ٹینک اور متعدد دہشتگرد تباہ و ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481