اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دےدی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دےدی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دےدی

لاہور: قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کے لیے 277 رنز کا ہدف مقرر کیا تھا، جس کے تعاقب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 183 رنز بنا سکی۔

میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی 16 اور ریان ریکلٹن 29 رنز کے ساتھ اننگز آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم ڈی زورزی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور نئے آنے والے بلے باز ٹرسٹن سٹبس 2 رنز بنا کر نعمان علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

73 رنز کی پارٹنرشپ نے جنوبی افریقہ کی جیت کی کچھ امیدیں پیدا کیں، لیکن ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر بولڈ ہو گئے اور ریان ریکلٹن 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد وکٹیں مسلسل گرنے لگیں اور مہمان ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ نعمان علی نے مجموعی طور پر میچ میں 10 شکار کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481