اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن

حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن

 

حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس کو بے نقاب کر دیا گیا ہے اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تحت جعلی خبریں چلانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ڈیپ فیک لیب کو ایکٹو کر دیا گیا ہے، جہاں جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے۔ بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ اور سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے، اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481