اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرتشدد احتجاج،سعداورانس رضوی پر قتل و دہشتگردی کا مقدمہ درج

پرتشدد احتجاج،سعداورانس رضوی پر قتل و دہشتگردی کا مقدمہ درج

پرتشدد احتجاج،سعداورانس رضوی پر قتل و دہشتگردی کا مقدمہ درج

مریدکے: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور 48 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد شہری بھی متاثر ہوئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد مذہبی جماعت کے سربراہ سعد حسین رضوی، ان کے بھائی انس رضوی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں مریدکے سٹی تھانے میں درج کی گئی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعد رضوی نے اسٹیج سے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا شدید زخمی ہوئے اور اسپتال میں دورانِ علاج جاں بحق ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق انس رضوی نے بھی فائرنگ کی جس سے مزید پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
مقدمے میں قتل (302)، اقدامِ قتل، ہجوم کو اکسانے، اسلحہ کی نمائش اور دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481