اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا امن اور غزہ معاہدے پر اظہارِ خیال

شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں امن قائم کر کے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں اور وہ امن کے علمبردار ہیں۔

شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امن کے لیے کی جانے والی انتھک محنت کامیاب ہوئی اور یہ دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب امریکا، مصر، قطر اور ترکی نے شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دن پوری دنیا کے لیے اہم ہے اور معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481