اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ امن معاہدے پر امریکا،ترکی،مصر اور قطر نے دستخط کر دیے

غزہ امن معاہدے پر امریکا،ترکی،مصر اور قطر نے دستخط کر دیے

 

غزہ امن معاہدے پر امریکا،ترکی،مصر اور قطر نے دستخط کر دیے

شرم الشیخ: غزہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکی، مصر اور قطر نے دستخط کیے۔ تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے تعاون کا وعدہ بھی کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

غزہ میں جنگ بندی کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آ گئی۔ حماس نے تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ 28 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کو واپس کی جائیں گی۔ اسرائیل کی عوفر جیل سے 1,966 فلسطینی قیدی بسوں کے ذریعے غزہ پہنچ گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481