Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طیفی بٹ دبئی سے واپسی کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

طیفی بٹ دبئی سے واپسی کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

طیفی بٹ دبئی سے واپسی کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

رحیم یار خان: امیر بالا ج قتل کیس کے مرکزی ملزم اور لاہور کے بدنامِ زمانہ انڈر ورلڈ ڈان طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو ایک روز قبل دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا اور اسے تفتیش کے لیے کراچی سے لاہور لے جایا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ منتقلی رحیم یار خان کے قریب سنجرپور بائی پاس پر دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تاکہ طیفی بٹ کو فرار کرایا جا سکے۔ حملے میں سی سی ڈی کے ڈرائیور نور علی دائیں بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر، انسپکٹر عبدالہادی اور کانسٹیبل صغیر علی ملزم کو لاہور منتقل کر رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں طیفی بٹ مبینہ طور پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں بھاری پولیس نفری پہنچ گئی اور طیفی بٹ کی لاش ٹی ایچ کیو صادق آباد ہسپتال سے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے حملے اور ملزم کے فرار کی کوشش کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کے خلاف قتل، بھتہ خوری، قبضہ مافیا اور اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات درج تھے، اور وہ کئی برسوں سے دبئی میں مقیم تھا۔ پولیس نے اسے چند روز قبل انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے وطن واپس لایا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے رحیم یار خان اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481