اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا گنڈا پور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور

پی ٹی آئی کا گنڈا پور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور

پی ٹی آئی کا گنڈا پور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی نے تحریکِ عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اسپیکر ہاؤس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو قرارداد پر دستخط لے کر تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق گورنر کو علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ دوبارہ بھجوانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے 8 اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا، تاہم گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق استعفیٰ تاحال باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481