اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرِاعظم آزاد کشمیر کو سیاسی بحران کا سامنا

وزیرِاعظم آزاد کشمیر کو سیاسی بحران کا سامنا

وزیرِاعظم آزاد کشمیر کو سیاسی بحران کا سامنا

مظفرآباد: وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی گروپوں نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا فیصلہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری جبکہ مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی منظوری سے مشروط ہے۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ چوہدری انوارالحق حکومت چھوڑ کر اب اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت سازی پیپلز پارٹی کا حق ہے، اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا جائے گا لیکن حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔

ادھر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ارکانِ اسمبلی کا اہم اجلاس آج زرداری ہاؤس کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت فریال تالپور کریں گی۔ اجلاس میں سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آج وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان کر دیا گیا تو تحریکِ عدم اعتماد کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481