Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر دستخط

اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر دستخط

 

اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر دستخط

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکا کی ثالثی سے مجوزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط ہو گئے، جس کے بعد مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ دونوں فریقوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی جبکہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ پیش رفت مضبوط، پائیدار اور دیرپا امن کی جانب پہلا قدم ہے، اور تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن مسلم دنیا، اسرائیل، خطے کے تمام ممالک اور امریکا کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔

امریکی صدر نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں قطر، مصر اور ترکی کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ حکومت اپنے تمام شہریوں اور یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

جبکہ حماس نے اعلان کیا کہ معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا اور قیدیوں کے تبادلے کا طریقہ کار طے پا گیا ہے تاکہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کا عمل محفوظ طریقے سے مکمل ہو سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481