اورکزئی میں آپریشن:پاک فوج کے19 دہشت گرد ہلاک،11 جوان شہید
اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب انجام پایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 بہادر جوانوں نے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 19 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شامل ہیں جو فرنٹ لائن پر دستے کی قیادت کر رہے تھے۔ دیگر شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز ملک دشمن عناصر اور ان کے غیر ملکی سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
