ٹرمپ امن منصوبے کے جواب میں حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں فلسطینی تنظیم حماس نے 6 مطالبات پیش کیے ہیں۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم کے مطابق مطالبات میں شامل ہیں:
- غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی۔
- غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء۔
- انسانی اور امدادی سامان کی بلا رکاوٹ رسائی۔
- بے گھر فلسطینیوں کی باحفاظت واپسی۔
- غزہ کی تعمیر نو حلالہ کے ماہرین کی نگرانی میں۔
- قیدیوں کا منصفانہ تبادلہ۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو موجودہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
